علی گڑھ:27/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے سر شاہ سلیمان ہال میں تعلیمی سال 2018-19کے لئے مختلف عہدوں پر طلبہ کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ ہال کے پرووسٹ پروفیسر صدف زیدی کے دستخط سے جاری دفتری حکم نامہ کے مطابق سیف الولی خاں کو سینئر ہال مانیٹر، اظہار احمد کو سینئر فوڈ مانیٹر، مزمل احمد کو جوائنٹ سینئر فوڈ مانیٹر، کنور فیصل علی خاں کو سکریٹری کامن روم، وقار احمد غوثی کو سکریٹری ہال گیمز، امیر حسن کو سکریٹری کلچرل سوسائٹی، صاحب حسین کو جوائنٹ سکریٹری، کلچرل سوسائٹی، محمد ذیشان الدین کو سکریٹری لٹریری سوسائٹی، شکیل احمد کو سکریٹری ریڈنگ روم، فارِس خاں کو سکریٹری ڈِس ایبلٹی یونٹ، محمد رضوان موہنوی کو سکریٹری ہیلتھ و صفائی، آشرے سکسینہ کو سکریٹری ہال کینٹین، محمد آصف ضمیر کو سکریٹری لینڈ و گارڈن، شاذیب احمد کو ایڈیٹرہال میگزین (انگریزی)، محمد عاصم عالم کو ایڈیٹر ہال میگزین (اردو)، محمد فیضان انصاری کو اِنرجی مانیٹر، علی نواز حیدر رضوی کو سکریٹری آئی ٹی، محمد فیصل غزالی کو ایس پی ایم (سنّی)، محمد جعفر مہدی کو ایس پی ایم (شیعہ)، اعظم خاں کو کیپٹن ایتھلیٹکس، علی اصغر کو کیپٹن بیڈمنٹن، رجنیش کمار جھا کو کیپٹن کرکٹ، حیدر علی کو کیپٹن فٹبال، محمد شادمان انصاری کو کیپٹن ہاکی، عمر مختار خاں کو کیپٹن سوئمنگ، نور الاسلام کو کیپٹن ٹیبل ٹینس، محمد وامق شیخ کو کیپٹن والی بال، شاہ ذیب علی انصاری کو سینئر ہاؤس، آغا خاں ہاسٹل، محمد انیس کو سینئر ہاؤس، بھوپال ہاسٹل، محمد ابراہیم رضا کو سینئر ہاؤس حسرت موہانی ہاسٹل، احتشام متین کو سینئر ہاؤس، جے کشن ہاسٹل، محمد ثمر کو سینئر ہاؤس، کشمیر ہاؤس، آصف خاں کو سینئر ہاؤس محمودآباد ہاسٹل اور انتخاب عالم خاں کو سینئر ہاؤس، قدوائی ہاؤس مقرر کیا گیا ہے۔